انتخابی اصلاحات بل 2017 کی تیاری سے متعلقہ تفصیلات کی فراہمی کیلئے چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی کوخط بھجوا دیا گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:44

لا ہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) انتخابی اصلاحات بل 2017 کی تیاری سے متعلقہ تفصیلات کی فراہمی کیلئے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کوخط بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کے ممبر اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل تیار کرنے والی کمیٹی میں کون کون شامل تھا،انتخابی اصلاحات بل کا مسودہ کس نے تیار کیا اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ان سوالات کی تفصیلات بھی فراہم کہ جائیں کہ کس کی ایما ء پر پارٹی صدارت کے بارے میں ترمیم کی گئی،حلف نامہ میں تبدیلی کیسے ہوئی اور اس کے بارے میں پہلے معلوم کیوں نہ ہوا نااہلی کی سزا کے لیے پانچ سال کی معیاد کیوں مقرر کی گئی چٹھی کی کاپی کب صدر مملکت اور وزیراعظم کو بھجوائی گئیں خط میں کہا گیا کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت ان معلومات کو فراہم کیا جائے۔