مشہور زمانہ یورپی جنگجو قبیلے "وائکنگز" کے صدیوں پرانے کفن پر ’اللہ‘ اور ’علی‘ کے حروف کی موجودگی کا انکشاف

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:52

مشہور زمانہ یورپی جنگجو قبیلے "وائکنگز" کے صدیوں پرانے کفن پر ’اللہ‘ ..
سویڈین:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017) سویڈین کی سب سے پرانی اور تحقیقاتی اعتباز سے سب سے ذیادہ قابل اعتباد اپسلا یونیورسٹی نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ مشہور زمانہ جنگجو کا قبیلہ "وائکنگز" کی تدفین سے ملنے والے کپڑوں پر "آللہ" اور "علی" جیسے مقدس نام لکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سویڈین کے محققین نے وائکنگز کے دور میں تدفین کے لیے استمال ہونے والے ایسے کپڑے دریافت کیے ہیں جن پر عربی کے حروف ’اللہ‘ اور ’علی‘ لکھے ہوئے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ 9ویں اور10 ویں صدی یعنی وائکنگز کے زمانے میں وہاں اسلام کا اثرورسوخ پایہ جاتا تھا۔

یہ تحقیقات اپسلا یونیورسٹی میں کپڑوں کی ماہرِ آثارِ قدیمہ انیقہ لارسن نے کی اور انہیں یہ کامیابی تب حاصل ہوئی جب تدفین کے لیے استعمال ہونے والے کپڑوں جن میں مرداورخواتین دونوں شامل ہیں کی قبروں میں پائے جانے والے تدفین کے کپڑوں کی دوبارہ جانچ کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

یہ قبریں سویڈن میں بِرکا اور گاملا اپسلا کے مقام پر 19ویں اور 20 ویں صدی کے درمیان کھدائی کے دوران ملی تھیں اورانیقہ لارسن کو ان کپڑوں کے باقیات میں دلچسپی تب پیدا ہوئی جب انہیں پتا چلا کہ یہ کپڑا وسط ایشیا، فارس یعنی ایران اور چین سے آتا تھا۔

لارسن 100 کپڑوں کے ٹکڑوں میں سے 10 میں ان ناموں کو دریافت کرچکی ہیں۔ لارسن کا کہنا ہے کہ کہ ’اس بات کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ ان میں کچھ قبریں مسلمانوں کی ہوںگی۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی این اے کے تجزیے سے پہلے ہی یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ وائکنگز کی کچھ قبروں میں دفن افراد کا تعلق فارس سے تھا جہاں مذہب اسلام اکثریت میں تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لارسن کی یہ پہلی دریافت ہے کہ جس میں پہلی بار کسی قدیم چیز میں ’علی‘ لکھا پایا گیا ہے۔