نئی نسلوں کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کے لئے جھوٹ اور منافقت کے خاتمے کی ضرورت ہے

خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل گرلز سکول کی طالبات سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:59

نئی نسلوں کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کے لئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسلوں کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کے لئے جھوٹ اور منافقت کے خاتمے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں بھلائی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل ا سکول برائے طالبات کی طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کے سامنے سر جھکانے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اللہ کی عنایات کا شکر ادا کیا جائے کہ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات یعنی انسان بنایا اور ہمیں راہِ راست پر رکھا یعنی مشرف بہ اسلام کیا۔خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کے اظہار اور اٴْس کا شکر بجا لانے کے لیے جس طرح نماز کی ادائیگی ضروری ہے ، اٴْسی طرح انسانی معاشرے میں سکون و اطمینان اور انسانوں کے باہمی تعلقات کو خوشگوار رکھنے کے لیے سچ بولنا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جھوٹ کو سخت ناپسند فرمایا ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں فساد پیدا ہوتا ہے۔ بیگم محمودہ ممنون حسین اس موقع پر طالبات میں گھل مل گئیں۔ طالبات نے انہیں اپنی نصابی سرگرمیوں کے بارے میںآگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :