آئی جی پنجاب نے 7ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:05

آئی جی پنجاب نے 7ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 7ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ون ڈی جی خان محمد اعجاز کو ڈی ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان، ڈی ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان محمد جاوید اختر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ون ڈی جی خان، ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا عزیز اللہ کو ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان، ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان شبیر احمد کو ایس ڈی پی او احمد پور ایسٹ بہاولپور، ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ محمد عرفان بٹ کو ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ، ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ طارق محمود کو ایس ڈی پی او صدر حافظ آبادجبکہ عامر مشتاق کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب میں تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :