ملازمین کو دو ماہ کا فائر رسک الائونس 18 اکتوبر تک ادا کردیا جائے گا، فائربریگیڈ کے ملازمین کی وردی کا رنگ تبدیل کریں گے ، میئر کراچی

وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے محکمہ فائر بریگیڈ کے الائونسز کے لئے فنڈز فراہم کریں،محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران تعاون نہیں کر رہے ،وسیم اختر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:05

ملازمین کو دو ماہ کا فائر رسک الائونس 18 اکتوبر تک ادا کردیا جائے گا، ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملازمین کو دو ماہ کا فائر رسک الائونس 18 اکتوبر تک ادا کردیا جائے گا، فائربریگیڈ کے ملازمین کی وردی کا رنگ تبدیل کریں گے ،وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کے الائونسز کے لئے فنڈز فراہم کریں،محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران تعاون نہیں کر رہے کیونکہ محکمہ کا آدھا پیسہ ان کی جیبوں میں جاتا ہے،محکمہ فائربریگیڈ کے اکثر افسران کرپشن میں ملوث ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنہوں نے کے ایم سی بلڈنگ میں اپنے مطالبات کے حق کے لئے ان سے ملاقات کی، اس موقع پر میئر کراچی کے ایڈوائزر فرحت خان، چیئرمین فائر بریگیڈ کمیٹی اما ن خان آفریدی ، چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرمین آراضیات کمیٹی سید ارشد حسن ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس اور ڈائریکٹر بجٹ محمود بیگ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ ہماری پہلی دو ترجیحات میں پینشن اور فائربریگیڈ کے بقایاجات کی ادائیگی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ اور ان کے خاندان کے افراد کی ہیلتھ انشورنس کرائی جائے گی،کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے اور حقدار کو اس کا حق دیں گے،چارجڈ پارکنگ، فائر بریگیڈ اور سٹی وارڈن کے محکموں میں مافیا کا راج ہے جو محکموں کو بہتر نہیں ہونے دے رہے،انہوں نے کہا کہ محکموں سے کرپٹ افسران اور مافیاز کو ختم کرکے ہی دم لیں گے،ہم اس لئے منتخب ہو کر آئے ہیں کہ آپ لوگوں کے مسائل حل کریں،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ محکمہ فائربریگیڈ سے وابستہ افراد اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ وہ ایک بہت اہم پیشے سے وابستہ ہیں اور اس پیشے میں اللہ نے ان کے لئے نیکی اور اجر بھی لکھا ہے کیونکہ وہ اپنی جانوں پر کھیل کر دوسروں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ فائربریگیڈ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی صوبائی حکومت سے ہم اس سے پہلے بھی درخواست کرچکے ہیں اور دوبارہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس محکمے کی افادیت کو دیکھتے ہوئے اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ فائر بریگیڈ کو جدید خطوط پر استوار کرانے میں ہماری مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :