پاک آرمی میں سولجر، کلرک، ڈرائیور اور باورچی کے طور پر بھرتی کے مواقع، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15نومبرمقرر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:08

سکھر۔12اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے اعلامیہ کیمطابق پاکستان آرمی میں بطور سولجر ، کلرک ، ڈرائیوراورباورچی کیلئے بھرتی16اکتوبرسے 15نومبرتک جاری رہیگی ۔امیدوار آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pkپر آن لائن یا خودبھرتی دفتر پنوعاقل آکررجسٹریشن کرواسکتے ہیں آرمی سلیکشن اینڈریکروٹمنٹ پنوعاقل میں سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی اور نوشہروفیروز سے تعلق رکھنے والے امیدوار وں کی بھرتی ہوگی ۔

(جاری ہے)

بھرتی ہونے کے لیے امیدوار اپنے ساتھ تمام تعلیمی اسناد ، ڈومیسائل ، کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ یا اگر عمر 18سال سے کم ہے تو فارم 6,Bعدد فوٹو پاسپورٹ سائز اور 5عدد والد کے شناختی کارڈ کی کی فوٹو کاپیاں اپنے ساتھ لیکر آئیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے نمبرز 071-5805599 اور 0333-7177074 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ اقلیتوں (Minority)کی بھرتی کے لیے ایسے تمام امیدوار جن کی شہریت پاکستانی ہو خواہ پاکستان کے کسی بھی ضلع سے تعلق رکھتے ہوں آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل میں بھرتی ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :