پاک فوج کی جانب سے بازیاب کروائے گئے کینڈین شہری اور اس کی اہلیہ نے امریکا جانے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:32

پاک فوج کی جانب سے بازیاب کروائے گئے کینڈین شہری اور اس کی اہلیہ نے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) پاک فوج کی جانب سے بازیاب کروائے گئے کینڈین شہری اور اس کی اہلیہ نے امریکا جانے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پاک فوج کی جانب سے خصوصی آپریشن کے زریعے دہشت گردوں کے نرغے سے 5 غیر ملکیوں کو بازیاب کروا لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بازیاب کروائے گئے غیر ملکیوں میں کینڈین میاں بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ بازیاب کروائے گئے غیر ملکیوں کو امریکی سفارت خانے پہنچا دیا گیا تھا جہاں ان کی امریکا روانگی کے انتظامات کیے جا رہے تھے۔ غیر ملکیوں کو امریکا لے جانے کیلئے سی 130 طیارے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ تاہم کینڈین جوڑے نے اب امریکا جانے سے انکار کر دیا ہے۔ کینڈین جوڑے کی جانب سے انکار کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :