لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سرفراز احمد ڈوگرپر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبرو پاکستان عوامی تحریک کے بانی طاہر القادری کے بیٹوں حسن محی الدین اور حسین محی الدین نے نیب انکوائری کے خلاف دائراپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سرفراز احمد ڈوگرپر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبرو پاکستان عوامی تحریک کے بانی طاہر القادری کے بیٹوں حسن محی الدین اور حسین محی الدین نے نیب انکوائری کے خلاف دائراپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی تاہم نیب کے وکیل نے اس بابت معلومات حاصل کرنے اور جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں حسن محی الدین اور حسین محی الدین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کیں، ان کو نیب نے طلبی کے نوٹسز بھجوائے ہیں ، اب نیب نے ازخود ہی طاہرالقادری کے دونوں بیٹیوں کے خلاف انکوائری روک دی ہے، نیب کی جانب سے انکوائری روکنے کی وجہ سے وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، نیب کے وکیل نے کہا کہ طاہر القادری کے بیٹوں کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کی بابت انہیں نیب سے ہدایات لینے کے لئے مہلت دی جائے جس پر کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔