وفاقی پولیس اور ہاکس کرکٹ کلب ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا کرکٹ میچ اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں سے جیت لیا

آئی جی اسلام آباد محمد خالد خٹک نے دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو شاباش دی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:20

وفاقی پولیس اور ہاکس کرکٹ کلب ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا کرکٹ ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) وفاقی پولیس اور ہاکس کرکٹ کلب ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا کرکٹ میچ اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔آئی جی اسلام آباد محمد خالد خٹک نے دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شالیمار کرکٹ گرائونڈ میں اسلام آباد پولیس اور ہاکس کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا ۔

اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد ہاکس کرکٹ کلب نے مقررہ 35 اوورز میں 159رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔فرمان اللہ نے 32رنز،ریاض نے 23رنز جبکہ بلا ل طاہر،نعمان اور فیصل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

جواب میں اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے 23اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنا کر یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔

عابد 50رنز اور طاہر 25رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔عابد علی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد محمد خالد خٹک نے اپنے پیغام میں دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور میچ میں کامیابی حاصل کرنے پر اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم کو شاباش دی ۔انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس انٹرڈویژن لیول پر کھیلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ان صحت مند سرگرمیوں سے پولیس ملازمان ذہنی و جسمانی طور پر فٹ رہیں ۔

متعلقہ عنوان :