چور ملک کو لوٹنے کے بعد آنکھیں دکھا رہے ہیں، ہم لولی لنگڑی جمہوریت کو بچانے کی کوش کر رہے ہیں،شیخ رشید احمد

وزارت لینے سے عزت کی زندگی جینا لاکھ گنا بہتر ہے میں بدبودار نظام (ن) لیگ کی حکومت اور سیاست سے مایوس ہوں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:22

چور ملک کو لوٹنے کے بعد آنکھیں دکھا رہے ہیں، ہم لولی لنگڑی جمہوریت کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چور ملک کو لوٹنے کے بعد آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ ہم لولی لنگڑی جمہوریت کو بچانے کی کوش کر رہے ہیں وزارت لینے سے عزت کی زندگی جینا لاکھ گنا بہتر ہے میں بدبودار نظام (ن) لیگ کی حکومت اور سیاست سے مایوس ہوں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میںعام آدمی کے لئے قانون ہے اور بڑے بڑے لوگ قانون سے آزاد ہیں ۔

اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور وہ عہدے پر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے ہیں اور شہداء کے لواحقین کہتے ہیں کہ کیا ہم ان چوروں کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ آرمی چیف نے فہم و فراست سے معاملے کو حل کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید ہے کل شریف خاندان پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔ ملک میں فوج دلچسپی نہیں لے گی تو کون لے گا ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔

آج آصف زرداری نے بھی معاشی ایمرجنسی کی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ لنگڑی ، لولی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ شریف برادران ملک کو لوٹنے کے بعد آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ ایک وقت آئے گا لوگ جیل کی زندگی کو بہتر سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی میں کوئی این او سی ہی نہیں ہے۔ ایران کی سرحد پاس ہونے کے باوجود ہم نے قطر سے گیس لی وہاں سیف الرحمن بیتھا تھا۔

پاک چین اقتصادی راہداری بہترین منصوبہ ہے مگر حکمرانوں نے یہاں بھی کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔و قت آنے پر سب ثبوت سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بدبودار نظام سے (ن) لیگ کی حکومت اور سیاست سے مایوس ہوں عزت سے جینا وزارت میں جینے سے لاکھ درجے بہتر ہے۔ چوہدری نثار کی کوئی بات نہیں سنی جا رہی وہ وہیں بیٹھ کر انڈے دیتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے نام اور ایک ادارے کا خط جعلی نہیں ہو سکتا۔

تاہم اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ اس بارے میں علم نہیں نئے چیئر مین نیب نے اچھا کام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اکثریت میں ہوتا ہے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتا ہے اس کے پاس اکثریت تھی پھر بھی سڑکوں پر آکر پوچھتا ہے مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بہت بے رحم چیز ہے جب تک کلثوم اور مریم نواز ہیں شہباز شریف اسی تنخواہ پر کام کرے گا۔۔

متعلقہ عنوان :