Live Updates

شہباز شریف کی عمران نیازی اور ان کے نیازمندوں پر کڑی تنقید ، حاضرین کے رو عمران روکے نعرے

وزیر اعلی ٰپنجاب نے غیر اعلانیہ بغیر پروٹوکول گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ کیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:24

شہباز شریف کی عمران نیازی اور ان کے نیازمندوں پر کڑی تنقید ، حاضرین ..
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جمعرات کو ملتان میں سپیڈو بس سروس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں عمران نیازی اور ان کے نیاز مندوں پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی اور خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کی وبا کے دوران عوام کی خدمت سے بھاگنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا، وزیر اعلی جب بسوں کے افتتاح کے بعد پنڈال پہنچے تو شرکاء نے ’’دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے ، شرکاء شہباز شریف کو دیکھ کر آئی لو یو میا ں صاحب کہتے رہے جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ یہ محبت آپ ہمارے قائد محمد نواز شریف کیلئے کرتے ہیں اور یہ مکالمہ ان سے کرتے ہیں ، وزیر اعلی نے جب عمران نیازی اور ان کے نیاز مندوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ڈینگی کے دوران خان صاحب پہاڑوں پر چڑ ھ گئے اور سواچار برس کے دوران میٹرو بس کی ایک اینٹ بھی نہیں لگا سکے تو پنڈال میں عمران نیازی کیخلاف شیم شیم اور رو عمران رو کے نعرے لگتے رہے ، اس موقع پر وزیر اعلی نے جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا، وزیر اعلی کی تقریر کے دوران حاضرین ’’خادم اعلی خادم اعلی ہر کوئی تیرا چاہنے والا ‘‘کے نعرے لگاتے رہے، وزیر اعلی نے بعد ازاں ملتان کڈنی ہسپتال کا دورہ کرنا تھا تا ہم انہوںنے اچانک یہ دورہ منسوخ کیا اور غیر اعلانیہ طور پر بغیر پروٹوکول گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ پہنچ گئے، انہوں نے ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور بعد میں ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا معائنہ کیا، اس موقع پرمریضوں اور ان کے اہل خانہ نے وزیر اعلی کو بتایا کہ آپ نے اس علاقے میں یہ شاندار ہسپتال بنا کر ہمارے دل جیت لئے ہیں ، ہمیں یہاں بہترین علاج معالجہ مہیا کیا جا رہا ہے جبکہ ڈاکٹر اورعملہ بھی بہت مخلص اور اچھا علاج کرتے ہیں جس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :