فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے

پاک فوج میں عیسائی ، ہندو اور سکھ بھی ہیں، ملکی سیکیورٹی اور معیشت کاگہرا تعلق ہے، ملکی حالات ٹھیک نہ ہوں تو معیشت متاثر ہوتی ہے، ملکی معیشت اگر بری نہیں تو زیادہ اچھی بھی نہیں ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:02

فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے۔ پاک فوج میں عیسائی ، ہندو اور سکھ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل آصف غفور کا مزید کہنا ہے کہ ملک کی سیکیورٹی اور معیشت کاگہرا تعلق ہے۔ ملکی حالات ٹھیک نہ ہوں تو معیشت متاثر ہوتی ہے۔ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو زیادہ اچھی بھی نہیں ہے۔ مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلیے تجاویز دی ہیں۔ جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سیکیورٹی معاملات کو دیکھتی ہے۔ متعدد ممالک نے دہشتگردی کے خلاف گھٹنے ٹیک دیے لیکن پاکستان نے یہ جنگ جاری رکھی۔ ہماری فوج میں تمام صلاحتیں موجود ہیں۔