بہتر امن و امان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ ہے ،ْوزیر اعظم کی جاپانی سفیر کی گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:26

بہتر امن و امان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیوں کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ بہتر امن و امان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جاپان پاکستان کا دوست اور قابل اعتماد معاشی شراکتدار ہے ‘پاکستان کے اقتصادی حالات اور امن و امان میں نمایاں بہتری آئی ہے ‘بہتر امن و امان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ ہے ۔

دو طرفہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ‘تجارت ‘سرمایہ کاری ‘بنیادی ڈھانچے ‘توانائی کے شعبوں اوردونوں ممالک کے عوام سے عوام تک رابطوںمیں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیرا عظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کیلئے جاپان عارضی ٹیرف اقدامات کے تحت مزید تین سے چار سال کا استثنیٰ پر غور کرے تاکہ پاکستان اس شعبہ میں اپنے مسابقت کاروں کے ہم پلہ ہو سکے جنہیں اس وقت جاپان کی مارکیٹ میں آزاد رسائی حاصل ہے۔

وزیراعظم نے جاپانی کمپینیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری صنعتی شعبے میںاضافی پیدوار میں مدد ملے گی ۔جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان میں پاکستان کا تصور یکسر تبدیل ہو گیا ہے‘اب جاپان کے لوگ پاکستان کو کاروبار دوست ملک کے طور پر جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سلامتی کے امور ‘انفرسٹرکچرمیں بہتری اور کاروبار دوست ماحول بنانے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :