پاکستان میں امریکا کے سفیر اور دیگر حکام پر مشتمل امریکی وفد کو خطے کے امن اور پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:16

پاکستان میں امریکا کے سفیر اور دیگر حکام پر مشتمل امریکی وفد کو خطے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اکتوبر۔2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں امریکا کے سفیر اور دیگر حکام پر مشتمل امریکی وفد کو خطے کے امن اور پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ پاکستان نے رکاوٹوں کے باوجود اپنا کام اچھی طرح نبھایا اور پاکستان کے مستقبل کے اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی کو ششوں کو جاری رکھے گا۔

امریکی وفد میں نائب وزیر خارجہ لیزا کرٹس، ایلس ویلز اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور عہدیدار شامل تھے جس نے جنوبی ایشیا کے حوالے امریکی حکمت عملی سے آرمی چیف کو آگاہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان خطے کی سیکیورٹی اور خطے کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

قبل ازیں امریکی وفد نے وزیرخارجہ اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی پالیسی کے بعد کی پیدا ہونے والی صورت حال پر گفت شنید کی اور مستقبل میں اہم امور پر اعلی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق وفد کو افغان سرحد سے پاکستان میں ہونے والی کارروائیوں پر پاکستان کی تشویش سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :