ای پی آئی کے بجٹ کو 7 لاکھ سے بڑھا کر 770 ملین روپے کیا گیا ہے ، وزیر صحت رحمت صالح بلوچ
جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:29
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ہماری سیاسی اور نظریاتی وابستگی اس صوبے کے ساتھ ہے ہم دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری سیاسی کمٹمنٹ میں کوئی کمزوری نہیں آئے گی، صوبائی حکومت نے پولیو اور مہلک بیماریوں کے خلاف جہاد کیا ہے صوبے میں کمشنرز ،ڈپٹی کمشنر کا کرداربہت مثالی رہا ہے ۔
گاوی مشن کے چیف حامد رضانے کہا کہ صوبائی حکومت کی محکمہ صحت میں کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ دریں اثناء صوبائی ای پی آئی ریویومیٹنگ برائے 2017تیسری سہ ماہی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ ای پی آئی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس معاشرے میں ای پی آئی پروگرام منظم اور مضبوط ہوگا وہ معاشرہ صحت مند ہوگا آج پوری دنیا سے صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ادارے خصوصاًگاوی مشن ،اقوام متحدہ کے لوگ براہ راست بلوچستان آکر یہاں صحت کے شعبے میں مدد فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستا ن کے تمام اضلاع میں ای پی آئی کے 3سو نئے سینٹر قائم کئے جائینگے اور کولڈ چین کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ سولر سسٹم پر لے جایا جارہا ہے اس سے صوبے کے تمام اضلاع میں کولڈ سٹوریج کے ذریعے ویکسین کو محفوظ بنایاجائے گا ۔صوبے کے چھ ڈویژنز میں کولڈ چین فعال کردی گئی پہلے صوبے کے پاس ایک مہینے کی ویکسین رکھنے کی سقت نہیں تھی لیکن آج ہمارے حکومت میں ایک سال تک کی ویکسین رکھنے کی سقت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے صوبے کے لوگوں کو روٹین ایمونائزیشن سے متعلق آگاہی نہیں تھی جس کی وجہ سے وباہی امراض بہت زیادہ پھیل رہے تھے اور اب دور دراز علاقوں اور دیہاتی علاقوں میں لوگ اب خود اپنے بچوں کو ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات لگوارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ تمام دور دراز علاقوں میں ڈی ایچ اوز کو گاڑیاں ،اورویکسینٹرز کو موٹرسائیکلیں فراہم کی جائے تاکہ دور دراز علاقوں میں ویکسین کی پہنچ کو یقینی بناسکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.