سعودی عرب میں پاگل بھارتی ڈرائیور کی پولیس والے سے پستول چھین کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو سامنے آئی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:54

سعودی عرب میں پاگل بھارتی ڈرائیور کی پولیس والے سے پستول چھین کر خودکشی ..
سعودی عرب:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017) سعودی عرب میں پاگل بھارتی ڈرائیور نے سعودی پولیس اہلکار سے پستول چھین کر پہلے سیلفی لی اور بعدازاں خودکشی کی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ گئے بھارتی ڈرائیور سے پستول چھین کر اسکو قابو کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں موجود بھارتی ڈرائیور نے سعودی اہکار سے پہلے پستول چھین لیا بعدازاں اس پستول کیساتھ سیلفی لیکر ویڈیو بھی بنائی جس کے بعد سعودی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں بےقابو ڈرائیور سے پستول چھین لے لیکن اس دوران ایک گولی بھی چل گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق بھارتی ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں ہے تاہم اس کو ضروری علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ بھارتی ڈرائیور سے کس طرح سیلفی لی اور ویڈیو بنائی؟ جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔