Live Updates

ہم عمران خان کی قیادت میں بلوچستان اور سندھ کو چور ڈاکوں سے نجات دلائیں گے،سردار یار محمد رند

70 سال سے جس بے دردی سے بلوچستان اور سندھ کو لوٹا گیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی،صدر تحریک انصاف بلوچستان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ھے کہ ہم عمران خان کی قیادت میں بلوچستان اور سندھ کو چور ڈاکوں سے نجات دلائیں گے 70 سال سے جس بے دردی سے بلوچستان اور سندھ کو لوٹا گیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ان کا کہنا تھا کہ میری دعوت پر چیرمین عمران خان 22 اکتوبر کو سہیون میں جلسہ کرنے آرھے ھیں جس کی تیاری شروع کردی گئی ھے انشا الللہ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کریں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ 22 اکتوبر کو سہیون میں ھونے والا جلسہ سندھ میں تبدیلی کی صبح کا آغاز ھوگا اور سندھ کی آنے والی سیاست کا تعین کریں گا انہوں نے مزید کہا کہ میں بلوچستان کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی پارٹی کی فعالیت کے لئیے اپنا کردار ادا کرتا رھوں گا چیرمین عمران خان اور مرکزی قیادت کا تاریخی استقبال کریں گے صوبائی صدر بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ھوگا انہوں نے کہا کہ جلد ہی بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کروں گا اور ہر ضلع میں ورکرز کنونشن اور شمولیتی پروگراموں کو انعقاد ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات