شریف خاندان کیخلاف کرپشن کیسز پر برطانوی حکومت کی جانب سے بھی کاروائی کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:14

شریف خاندان کیخلاف کرپشن کیسز پر برطانوی حکومت کی جانب سے بھی کاروائی ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) شریف خاندان کیخلاف کرپشن کیسز پر برطانوی حکومت کی جانب سے بھی کاروائی کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شریف خاندان کو بری خبر سنائی ہے۔ عمران خان نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کرپشن پر قابو کرنے کیلئے ایک نیا قانون بنا لیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت ان غیر ملکیوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی جو اپنے ممالک سے وٹ کر اسے برطانیہ لے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے مطابق اس قانون کے بننے کے باعث شریف خاندان بڑی مشکل میں پھنس گیا ہے۔ اس قانون کے باعث شریف خاندان کیخلاف بھی ایکشن ہو سکتا ہے اور ان کی جائیداد بھی ضبط کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :