وزیراعظم کا کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریر کا ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:50

وزیراعظم کا کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریر کا ریکارڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریر کا ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد وہ انھیں طلب کرکے وضاحت بھی طلب کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریرپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور غیر ضروری قرار دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے عملے کو کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریر کا ریکارڈ منگوانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد وزیراعظم کیپٹن صفدر کو طلب کرکے وضاحت مانگیں گے ۔