سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:01

سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان انسٹاگرام پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سہانا خان نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی جس پر لوگوں کی جانب سے منفی ردعمل دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

تصویر میں سہانا خان کا چہرہ کافی سوجا ہوا لگ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سخت تنقید کانشانہ بنایا اوران کا چہرہ،آنکھیں اور ہونٹ سوجا ہوا ہونے کی وجہ دریافت کی۔واضح رہے کہ سہانا خان سوشل میڈیا پراکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے ہزاروں لوگ لائک کرنے کے ساتھ ان کے بارے میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تاہم اس بار یہ رائے مثبت کے بجائے منفی ہے۔

متعلقہ عنوان :