سربن پہاڑی پر سرچ آپریشن،

اسلحہ برآمد، 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:20

سربن پہاڑی پر سرچ آپریشن،
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) کینٹ پولیس نے حساس ادارے کے اہلکاروں کے ہمراہ سربن پہاڑی پر سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، گرفتار ملزمان کا ایبٹ آباد میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ حفیظ کے مطابق کینٹ پولیس نے حساس ادارے کے اہلکاروں کے ہمراہ سربن پہاڑی میں سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان خضر یات، شہباز، اویس علی اور ناصر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا ایبٹ آباد میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر کے عدالت سے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جسمانی ریمانڈ کے دوران اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 30 سے زائد موٹر سائیکل چوری ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 10 موٹر سائیکل ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایریا، 9 موٹر سائیکل تھانہ کینٹ سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 موٹر سائیکل تھانہ سٹی کے ملحقہ علاقوں سے چوری ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی جانب سے متعلقہ تھانوں میں موٹرسائیکل چوری کی درخواستیں دینے کے باوجود ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور، کینٹ اور سٹی پولیس مقدمات درج نہیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :