قادیانیوں کو غیر مسلم تسلیم نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے‘

چوہدری نثار کو اگر کوئی اختلافات ہیں تو پارٹی پلیٹ فارم پر اظہار کریں‘ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے‘ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:55

قادیانیوں کو غیر مسلم تسلیم نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم تسلیم نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے‘ چوہدری نثار کو اگر کوئی اختلافات ہیں تو پارٹی پلیٹ فارم پر اظہار کریں‘ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو رانا ثناء الله نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ قادیانی غیر مسلم اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ قادیانیوں کو غیر مسلم تسلیم نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ چوہدری نثار کو اگر اختلافات ہیں تو پارٹی پلیٹ فارم پر اظہار کریں۔