متحدہ عرب امارات، جادو ٹونہ کرنے پر2 عربی بہنیں گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:24

متحدہ عرب امارات، جادو ٹونہ کرنے پر2 عربی بہنیں گرفتار
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی نفسیاتی بیماری کے لئے کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو پاس جائیں نا کہ پیروں اور جادو ٹونہ کرنے والوں کے پاس۔

(جاری ہے)

پولیس نے یہ مہم اس لیے شروع کی ہے کہ انھوں نے ابوظہبی سے دو عرب بہنوں کو گرفتار کیا ہے جوکہ لوگوں سے پیسے لے کر انھیں جادو ٹونے کے ذریعے انکے بگڑے ہوئے تعلقات کو ٹھیک کرنے کا کہنے میں ملوث پائی گیئں تھیں۔ ابوظہبی پولیس کے ڈپٹی ڈرائکٹر بریگیڈئیر طارق خلفان ال گول نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 43 سالہ اور 67 سالہ یہ دونوں بہنیں کچھ عرصے سے یہ سب کرتا پائی گئیں ہیں اور ثبوت ملتے ہی پولیس نے انکو گرفتار کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات، جادو ٹونہ کرنے پر2 عربی بہنیں گرفتار

متعلقہ عنوان :