مذاکرات سے قبل کرد حکومت کو شرائط ماننی ہوں گی، عراق

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) عراقی حکومت نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ آزادی کے ریفرنڈم سے پیدا ہونے والے بحران پر مذاکرات سے قبل، کرد علاقائی حکومت کو کئی شرائط ماننی ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ آزادی کے ریفرنڈم سے پیدا ہونے والے بحران پر مذاکرات سے قبل، کرد علاقائی حکومت کو کئی شرائط ماننی ہوں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے رائٹرز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کرد علاقائی حکومت کو سب سے پہلے عراق کی وحدت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ترجمان کرد حکام کی جانب سے بدھ کی رات گئے پیش کردہ مکالمے کی پیش کش پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر رہے تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ (کردستان) خطیکے مقامی حکام کو تیل کی برآمدات، سکیورٹی اور سرحدی تحفظ کے معاملے پر، جس میں زمینی اور داخلہ کے مقامات شامل ہیں، وفاقی حکومت کے اقتدارِ اعلی کو تسلیم کرنا ہوگا۔بقول ان کے، یہ شرائط کسی بھی مکالمے کی بنیاد بنیں گے، جس کی خطے کی مقامی حکومت نے درخواست کی ہے۔

متعلقہ عنوان :