سعودی عرب ،نامناسب لباس میں ملبوس کسی بھی فرد کے سٹیڈیموں میں داخلے پر پابندی عائد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:13

سعودی عرب ،نامناسب لباس میں ملبوس کسی بھی فرد کے سٹیڈیموں میں داخلے ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں کھیلوں کے حکام نے 'نامناسب لباس' میں ملبوس کسی بھی فرد کے سٹیڈیموں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس پابندی کا اعلان دس اکتوبر کو ہوا تھا اور اس وقت سے ٹوئٹر پر 'سٹیڈیموں میں سونے کے لباس پر پابندی' کا ہیش ٹیگ 60 ہزار مرتبہ استعمال کیا جا چکا ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ بظاہر مردوں کو عوامی مقامات پر ڈھیلے ڈھالے اور چھوٹے بازوں والا چغہ پہننے سے روکنا ہے۔سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل اس فیصلے پر منتقسم ہے۔جنرل سپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں شاہی حکم نامے کے مطابق چیئرمین تعینات کیے گئے ترکی الشیخ نے کھیلوں کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ 'نامناسب لباس' والوں کو داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق 'یہ فیصلہ اس روشنی میں کیا گیا ہے کہ فٹبال میچ اور کچھ دوسرے کھیل براہ راست نشر کیے جاتے ہیں اور انھیں مختلف عمروں کے افراد دیکھتے ہیں۔'اس لیے ضروری ہے کہ لوگ ایسے لباس کا انتخاب کریں جو سعودی معاشرے اور عوامی آداب سے مطابقت رکھتا ہو، اور کسی بھی قانون کے خلاف نہ ہو، بمشول ایسے لباس جو عوامی مقامات کے لیے موزوں نہ ہو۔

چھ ٹوئٹر صارفین نے ایسے افراد کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ رات کو سونے والا چغہ پہنے ہوئے ہیں اور ہیش ٹیگ 'سونے کے لباس کی سٹیڈیموں میں پابندی' استعمال کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'اس فیصلے کا کسی حد تک الہلال ٹیم کے مداحوں کی حاضری پر فرق پڑے گا کیونکہ اس کے بیشتر مداح یہی لباس پہنتے ہیں۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 'یہ نائٹ ویئر کہلاتا ہے، تو آپ اس کو عوامی مقامات پر کیوں پہنتے ہیں ایک اچھا اور بہت صحیح فیصلہ۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ 'صحیح فیصلہ ہے لیکن یہ پہلے خدا کے گھر پر لاگو کیا جانا چاہیے۔ اس پابندی کے مخالفین نے بھی اپنی آرا کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ایک نے کہا کہ 'یہ عجیب فیصلہ ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس چغے کی قیمت صرف 30 ریال ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ لوگ امیر ہیں۔ایسا صرف سعودی عرب میں نہیں ہے کہ جہاں سونے کے لباس کو عوامی مقامات پرپہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جنوری میں برطانیہ میں ٹیسکو کے سٹور پر لوگوں کے پاجامہ پہن کر آنے کے بارے میں شکایت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :