قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر کی سردار سکندر حیات خان سے ملاقات‘اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:24

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے گزشتہ روزسابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔اس موقع پروزیرمال سردارفاروق سکندرخان،ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز،ڈی جی ذوالفقارعلی ملک،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال ایڈووکیٹ،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف اورضلعی انتظامیہ کے آفیسران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے سالارجمہوریت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی شخصیت ہمارے لیے ایک درس گاہ اورسیاسی اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہے آزادکشمیرمیںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی تعمیروترقی کے ویژن کورول ماڈل بناکراقدامات اٹھارہے ہیںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی سرپرستی میںآزادکشمیرمیںتعمیروترقی کے اچھے کام کرکے انتخابات میںآزادکشمیرکی عوام کی طرف سے ملنے والے بھاری مینڈیٹ کے ثمرات لوگوںتک پہنچارہے ہیںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک ایک بحرانی کیفیت سے گزررہاہے ملک کے اندرموجودسیاسی قوتوںکاکردارزیادہ اہمیت کاحامل ہوچکاہے آئین اورقانون کی بالادستی ،ملک کی بقااورسلامتی کے لیے اہم ہے جس کے ساتھ ملک کی معاشی اورخارجی پالیسیاںجڑی ہوئی ہیںآزادحکومت اپنے دستیاب وسائل کے اندرمیرٹ،تعمیروترقی کے لیے جدوجہدکررہی ہے ملک کودرپیش موجودہ چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوںکواپنے اندربرداشت،اعلیٰ اخلاق اوررواداری لاناہوگی انفرادیت کواجتماعیت پرقربان کرکے ہم ہرطرح کے چیلنجزکاسامناکرسکتے ہیں-