مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی‘ 5افراد جاں بحق،

10 زخمی ،‘ زخمی راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل ‘ ڈمپر ڈرائیور فرار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) تیز رفتار مسافر وین ڈمپر کو اوورٹیک کرتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی‘ حادثے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 10 افراد شدید زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا‘ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ جمعہ کو کامرہ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ڈمپر کو اوورٹیک کرتے ہوئے پیش ایا۔ مسافر وین کامرہ سے راولپنڈی آرہی تھی۔ حادثے میں دس افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو حکام نے راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔ زخمی افراد میں سے متعدد ی حالت تشویشناک ہے حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :