یہ نظام اس طرح مزید نہیں چل سکتا ،ْشیخ رشیداحمد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:25

یہ نظام اس طرح مزید نہیں چل سکتا ،ْشیخ رشیداحمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ یہ نظام اس طرح مزید نہیں چل سکتا ،ْیقین ہوتا جارہا ہے کہ اللہ نے ان کی عقل پر پردہ ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس عظمت نے کہا کہ خدا کے واسطے کوئی تو کاغذ لائو۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں نیا قانون بن گیا ،ساری دنیا میں پانچ ججوں کے فیصلے کے خلاف کوئی بیان نہیں آیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی میٹنگ میں جا نہیں سکتے، یہ سارا سی پیک بیچنے جارہے تھے۔ای سی سی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، فیصلہ دبئی میں ہوتا ہے۔