کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:25

کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کردی جس میں کراچی آخری نمبر پر رہا تاہم فہرست میں موجود واحد پاکستانی شہر تھا۔عالمی جریدے کے انٹیلی جنس یونٹ نے فہرست میں شامل ساٹھ شہروں کو ڈیجیٹل، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا ہے جبکہ ہر شعبے کے ذیلی شعبے بنا کر انکی نمبرنگ کی گئی ہے۔

ٹوکیو 89.80 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

سنگاپور 89.64 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اوساکا 88.87 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔فہرست میں لندن 82.10 پوائنٹس کے ساتھ 20ویں، نیو یارک81.01 پوائنٹس کے ساتھ 21ویں، فرانسیسی شہر پیرس 79.71 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی 80.37 پوائنٹس کے ساتھ 23ویں نمبر پر رہا۔محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت 62.34 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں اور ممبئی 61.84 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر رہا۔اس فہرست میں واحد پاکستانی شہر کراچی تھا جو 38.77 پوائنٹس کے ساتھ 60ویں نمبر پر رہا۔

متعلقہ عنوان :