پرویز مشرف کا مارشل لاء مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد پاکستان کی تاریخ کی بدترین واقعہ تھا‘سابق ڈکٹیٹر نے مملکت خداداد پاکستان کی قومی غیرت کا سودا کیا اور معیشت کی تباہی کی بنیادیں رکھیں

مسلم لیگ(ن) پونچھ کے صدر اعجازیوسف کاراولاکوٹ میں یومِ سیاہ کے موقع پر لیگی کارکنان کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پرویز مشرف کا مارشل لاء مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد پاکستان کی تاریخ کی بدترین واقعہ تھا ،سابق ڈکٹیٹر نے مملکتِ خداداد پاکستان کی قومی غیرت کا سودا کیا اور معیشت کی تباہی کی بنیادیں رکھیں ،پرویزمشرف نے پرائی جنگ اپنے ملک میں لڑنے کا فیصلہ کر کہ ہزاروں پاکستانیوں کو قتل کروایا ،نیپ چیئرمین کی طرف سے اپنے شہریوں کو امریکہ کے حوالے کرنے بارے باذ پرس کے عزم کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ، 12اکتوبر ،یوم ِ سیاہ ،منتحب حکومت کو برطرف کرنے والے دبئی میں ڈانس کررہے ہیں ،آئین توڑنے والوں کا احتساب نہ ہوا تو قوم کے ساتھ ناانصافی ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ نے ن لیگ کے ضلعی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں یومِ سیاہ کے موقع پر لیگی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اعجازیوسف کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک ڈکٹیٹر شپ اور بادشاہت کی طرف جانے کی وجہ سے ترقی نہیں کر سکے ترقی یافتہ دنیا نے جمہوریت اور میرٹ کے زریعے اپنے ملکوں سے اہل لوگوں کو سامنے لایا ۔

انکا کہنا تھا کہ امت ِ مسلمہ کی بدقسمتی ہے کہ جب پاکستان ایٹمی قوت بن گیا اور معاشی دھماکے ہونے جارہے تھے ،مارشل لاء لگا دیا گیا جسکو بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل تھی پرویز مشرف نے اقتدار میں آکر جو اقدامات کیے ،ان سے ثابت ہوا کہ 12اکتوبر کو ہونے والے اقدام کو پاکستان دشمنوں کی حمایت حاصل تھی ،قوم آئین شکن ڈکٹیٹر کے کڑے احتساب کی منتظر ہے ۔