متاثرین منگلا ڈیم کے حقیقی ذیلی کنبہ جات کو ان کا حق دلانے اور دینے میں انصاف کے تقاضے پورے کروں گا ‘ نیو سٹی میں سوئی گیس کی فراہمی اور نیو سٹی اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو گا

وزیر امور منگلا ڈیم سپورٹس کلچرویوتھ چوہدری محمد سعید کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر امور منگلا ڈیم سپورٹس کلچرویوتھ چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے حقیقی ذیلی کنبہ جات کو ان کا حق دلانے اور دینے میں انصاف کے تقاضے پورے کروں گا ۔ نیو سٹی میں سوئی گیس کی فراہمی اور نیو سٹی اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو گا نیو سٹی گرلز کالج میں عملہ کی تعیناتی عدالتی سٹے ختم ہونے پر عمل میں لائی جائے گئی گرلز ہائیر سکینڈری اور بوائیز سکینڈری سکولز کے لیے طلباء و طالبات کے اعداد و شمار اکھٹے کریں مشاورتی عمل کے بعد عملدرآمد کریں گئے متاثرین منگلا ڈیم کے جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں بھرپور اور فعال کردار ادا کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی کے ایک نمائندہ وفد سے اپنی رہا ئش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن و چیئرمین منگلا ڈیم توسعی رابطہ کمیٹی راجہ محمد اعظم خان ، مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ و سیکرٹری جنرل رابطہ کمیٹی سردار رشید جمال ، مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن سابق کونسلر راجہ عبدالقیوم ، صدر ایل اے 3میرپور خواجہ محمد منیر لون ، مرکزی رہنما مسلم لیگ ن و صدر نیو سٹی ویلفیئر کمیٹی راجہ محمد اقبا ل کیانی ، سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن نیوسٹی حاجی مرزا علی محمد جرال ، مسلم لیگی رہنما و وائس چیئر مین رابطہ کمیٹی راجہ عابد الرحمن ، مسلم لیگی رہنما و پریس سیکرٹری منگلا ڈیم رابطہ کمیٹی اور راجہ جاوید اقبال موجود تھے اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر حافظ یاسر محمود ، چوہدری مظہر الحق رانجھا اور دیگر متعلقہ ادارہ جات کے آفیسران بھی موجود تھے قبل ازیں سیکرٹری جنرل منگلا ڈیم توسیعی رابطہ کمیٹی سردار رشید جمال نے وزیر امور منگلا ڈیم و سپورٹس کلچر و یوتھ کو متاثرین منگلا ڈیم کے حل طلب مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی بحالی آباد کاری ، نیوسٹی میں سوئی گیس کی فراہمی ، نیوسٹی گرلز کالج میں عملہ کی تعیناتی نیوسٹی متاثرین منگلا ڈیم کی بچیوں کی کالج بس کی مستقل فراہمی بس کے کرایہ جات کے سابقہ بقایا جات کی انتظامی منظوری کے احکامات ، نیوسٹی میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کی مد میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول اور بوائز ہائیر سکینڈری سکول کی منظوری متاثرین کے پڑھے لکھے بچوں اور بچیوں کو روزگار کی فراہمی کے اقدامات ، نیوسٹی اسٹیڈیم کی تعمیر اور نیوسٹی کے اندر نامکمل کام جو بجٹ لسٹ میں شامل نہیں کیے گئے نامکمل کاموں کی لسٹ اور عرضداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا اور دیگر ذمہ داراداروں کی جانب سے چھوڑے گئے نامکمل کوموں کو مکمل کر کے نیوسٹی کی اربوں روپے سے تعمیر کی گئیں سڑکوں سرکاری عمارات کو تباہ و برباد ہونے سے بچائے جانے کے اقدامات اور نیوسٹی کی اربوں روپے سے تعمیر کی گئی تباہ شدہ سیوریج سسٹم کی بحالی کے اقدامات نیوسٹی کے تمام سیکٹرز میں ٹف ٹائیل کی تنسیب یا متبادل پرپوزل کی منظوری ، سیکٹر Fکے تمام بلاکس میں کچی گلیات کی پختگی کے احکامات جاری کیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ذیلی کنبہ جات کے متاثرین کی بحالی و آباد کاری اور دیگر حل طلب مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ سے متاثرین حلقوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اس موقع پر وزیر امور منگلا ڈیم نے متاثرین کے وفد کو یقین دلایا کہ متاثرین منگلا ڈیم اور نیوسٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے اور کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔

(جاری ہے)

ہر سطح اور ہر فورم پر نمائندگی کا حق ادا کروں گا متاثرین وفد نے وزیر امور منگلا ڈیم کا تفصیل سے مسائل سننے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ہمیشہ کی طرح متاثرین کے مفاد میں کیے جانے والے تمام اقدامات پر متاثرین منگلا ڈیم حکومت اور تمام متعلقہ اداروں کی مکمل حمایت اور بھر پور تعاون جاری رکھیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :