دنیا کا سب سے بڑا لگژری پرائیویٹ جہاز تیار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:52

دنیا کا سب سے بڑا لگژری پرائیویٹ جہاز تیار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اکتوبر2017ء) :کینڈا نے دنیا کا سب سے بڑا پرائیویٹ جہاز تیار کر لیا ہے جو کسی فائیو سٹار ہوٹل سے کم نہیں اس میں19سے20مسافروں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس جہاز میں مزیدار کھانے ،آرام دہ بیڈ،ایکسٹرا لارج وینڈوز،ایل ای ڈی ٹیلی ویژن سکرین،انٹرنیٹ سروس ،وی آئی پی واش روم اور آرام دہ صوفوں کے ساتھ اس جہاز کو تیار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جہاز 709میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گا اور اس کو73ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ۔ اور یہ جہاز آئندہ سال فضاؤں کے لئے آڑان بھرے گا کینڈاکمپنی کا کہنا ہے کہ 2021ء میں وہ اس قسم کے7طیارے بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :