آزاد کشمیر عدلیہ میں تبادلے‘ متعدد ججز تبدیل کر دئیے گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر نے بمفاد عدلیہ راجہ اطہر علی خان رجسٹرار آزادجموں وکشمیر شریعت کورٹ مظفرآباد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج /فیملی جج ضلع مظفرآباد ،ایاز بشیر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج پٹہکہ (نصیر آباد) کوتبدیل کر کے رجسٹرار آزادجموں وکشمیر شریعت کورٹ مظفرآباد،خالد حسین ثاقب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج/فیملی جج ضلع مظفرآباد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج پٹہکہ(نصیر آباد) تعینات کرنے کی منظوری صادرفرمائی ہے ۔

(جاری ہے)

تبدیل و تعینات ہونے والے جوڈیشل آفیسران کو وہی اختیارات حاصل ہوں گے جو فاضل پیشتروں کو حاصل تھے۔حکم ہذا فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :