اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:50

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وکلاء پر تشدد کے واقعہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے فوری ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بار کے جوائنٹ سیکرٹری آصف علی تمبولی کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہروکلاء پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی اپیل کی ہے ۔