عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کی بناء پر ملتوی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:59

عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کی بنا پر 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔ ایم کیوایم رہنما عامر خان عدالت میں پیش ہوئے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے جس کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ ایم کیو ایم رہنما عامر خان پر حقیقی کارکن رئیس ٹوپی، کالا ناظم اور طارق باٹاکے قتل کامقدمہ تھانا لانڈھی میں درج کیا گیا تھا۔ ماتحت عدالت نے عامر خان کو دس سال سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :