فلسطین ، شام ، کشمیر ،عراق اور برما کے بچے اقوام متحدہ کو نظر کیوں نہیں آتے ‘ پاکستان علماء کونسل

عرب فوجی اتحاد کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد مسلم دنیا کو بلیک میل کرنے کے مترادف ہے ، یمن کی عوام نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے ‘ جمعہ کا اجتماعات میں پیش کی جانے والی قرار داد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) فلسطین ، شام ، کشمیر ،عراق اور برما کے بچے اقوام متحدہ کو نظر کیوں نہیں آتے ،عرب فوجی اتحاد کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد مسلم دنیا کو بلیک میل کرنے کے مترادف ہے ، یمن کی عوام نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل سے متصل وفاق المساجد پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں پیش کی جانے والی قرارداد میں کہی گئی ، قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مظلوم انسانیت کی مدد کی ہے اور یمن کی عوام کے کہنے پر انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عرب فوجی اتحاد نے مدد کا فیصلہ کیا تھا ، اگر اقوام متحدہ کی قرارداد کو تسلیم کیا جائے تو دنیا بھر میں دہشت گرد تحریکوں کو مدد ملے گی اور دنیا بھر میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب صفدر (گوجرانوالہ )، مولانا عبد الکریم ندیم (رحیم یار خان ) ،علامہ عبد الحق مجاہد (ملتان)، مولانا عبد الحمید وٹو (قلعہ دیدار سنگھ) ، مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور) ، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مولانا محمد ادریس قاسمی (فیصل آباد) ، مولانا محمد شفیع قاسمی (ساہیوال)، حاجی محمد طیب قادری (ننکانہ )، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان(راوالپنڈی) ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا محمد اشفاق پتافی(اسلام آباد )، مولانا عمر عثمانی (گجرات) ، مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر (ملتان) ، مولانا اسید الرحمن ، مولانا عبد الحکیم اطہر،قاری زبیر زاہد، مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری (لاہور) ، مولانا حسان احمد حسینی (ڈسکہ ) ، مولانا محمد خورشیدنعمانی (بہاولنگر) ، مولانا فہیم الحسن فاروقی (شیخوپورہ) ، مولانا رسال الدین آزاد (قصور) ، میاں راشد منیر (سیالکوٹ) ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی (ناروال )، مولانا امجد محمود معاویہ (گوجرانوالہ)، مولانا ابو بکر حمزہ (چکوال) ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا طیب گورمانی (فیصل آباد) ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ ) ، مولانا محمد شکیل قاسمی (اوکاڑہ) ، مفتی عمر فاروق (خانیوال) ، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)، مولانا تنویر احمد (بہاولپور) ، مولانا محمد احمد مکی (مظفر گڑھ)، مولانا محمد اصغر کھوسہ (ڈیرہ غازی خان )، مولانا سعد اللہ شفیق ، مولانا احمد ندیم (رحیم یار خان )، مولانا عبد المجید پتافی ، مولانا اعظم فاروقی (کراچی) اور دیگر نے ملک کے مختلف شہروں میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مدینہ منورہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب فوجی اتحاد کے خلاف اقوام متحدہ کے الزامات بے بنیاد ہیں، کشمیر ، فلسطین ، برما ، شام پر خاموش رہنے والی اقوام متحدہ ارض الحرمین الشریفین اور عرب ممالک کی سلامتی اور امن سے کھیلنے والوں کو تحفظ کیوں دے رہی ہے نہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سازشیں کی جا رہی ہیںاور ان سازشوں کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنا اور پاکستان اور سعودی عرب کے امن سے کھیلنا ہے ، انہوں نے کہا کہ یمن کے باغی گروہ مسلسل یمنی عوام کا قتل عام کر رہے ہیں ار ض الحرمین الشریفین پر حملہ آور ہیں ، دو مرتبہ یمنی باغی مسلمانوں کے قبلہ مکتہ المکرمہ پر بھی میزائل پھینکنے کی جسارت کر چکے ہیں ، اس ساری صورتحال پر اقوام متحدہ کو چاہیے تھا کہ وہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف عرب فوجی اتحاد کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتی لیکن ایک منظم سازش کے تحت عرب ممالک اور سعودی عرب کے امن و سلامتی سے کھیلنے والوں کی حمایت میں اقوام متحدہ سامنے آئی ہے جسے عالم اسلام قطعی قبول نہیں کرے گا۔