عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)کراچی کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں گھریلو ملازمہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا تے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمہ فاطمہ اوردیگر ملزمان مریم، رزاق،حسیب ،شاہین گل کی درخواست ضمانت مستر د کردی ہے۔

وکیل سرکار خیر محمد خٹک کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوے عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ سرکاری وکیل خیر محمد خٹک نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل میں کہا تھا کہ جوریہ کی بھنویں تک ہٹا دی گئی کسی صورت ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں، ملزمان کے خلاف 13 ستمبر کو تھانہ درخشاں میں اقدام قتل اور تشدد کا مقدمہ درج ہوا۔