Live Updates

نیب عدالت کو کاروائی سے روکنے کی بھونڈی سازش کی گئی،

شاہی ملزم حامیوں کے ساتھ عدالت آتے ہیں، کرپشن کے بادشاہوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان شریف خاندان کی عدالتوں پر حملے کرنے کی پرانی عدات ہے، یہ ریاستی اداروں پر حملہ آور ہے، قوم اداروں کا دفاع کرے گی، بابر اعوان کی تحریک انصاف کے سربراہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:46

نیب عدالت کو کاروائی سے روکنے کی بھونڈی سازش کی گئی،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نیب عدالت کو کاروائی سے روکنے کی بھونڈی سازش کی گئی،شاہی ملزم حامیوں کے ساتھ عدالت آتے ہیں کرپشن کے بادشاہوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ شریف خاندان کی عدالتوں پر حملے کرنے کی پرانی عدات ہے، (ن) لیگ ریاستی اداروں پر حملہ آور ہے قوم اداروں کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں مختلف سیاسی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ نیب عدالت کو کاروائی سے روکنے کی کوشش کی گئی، شاہی ملزم حامیوں کے ساتھ عدالت آتے ہیں، کرپشن کے بادشاہوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، لوٹی ہوئی دولت پاکستان لائیں گے، اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ شریف خاندان کی عدالتوں پر حملے کی عادت پرانی ہے، ن لیگ ریاستی اداروں پر حملہ آور ہے، قوم اداروں کا دفاع کرے گی ، وزیر داخلہ احسن اقبال کے ڈرائمے کا کلائیمکس آج ہوا ہے، نیب عدالتوں سے رینجرز کو ہٹانے کی وجہ قوم کے سامنے آگئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات