فتح اللہ بس سٹاپ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون اور ڈرائیور سمیت 8افراد جاں بحق ،7شدید زخمی ہوگئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:49

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) فتح اللہ بس سٹاپ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں8افراد جاں بحق جبکہ7شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فلائنگ کوچ کا ڈرائیور ایک خاتون اور اس کا بچہ بھی شامل ہیں سات لاشوں کی شناخت ہو گئی ۔ایک بچے کا نام معلوم نہیںہو سکا،تین شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی سے پشاور جانے والی فلائنگ کوچ نمبر 7106 ،ایل ای ایس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہلے فٹ پاتھ اور پھر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں8افراد جاں بحق جبکہ7شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر پریس ہو گئی۔ جاںبحق ہونے والوں میںعظمت ولد خضرحیات،صفدر گل ولد پائندہ گل،اجمیہ زوجہ خیرشاہ،اسکا بیٹا(جس کے نام کا علم نہیں ہو سکا)فلائنگ کوچ کا ڈرائیور نیاز علی،خانسا رحمٰن ولد بہادراور عبدالحمید ولد رشید اقبال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میںبلال،الیاس،راشد،آصف،ملنگ خان اور ایک نامعلوم زخمی شامل ہے ان میں سے تین شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیاجن کی حالت خطر ناک بیان کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر حسن ابدال کا اور موٹر وے پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا1122بھی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور مریضو ں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ان کے جیب سے نکلے والے شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات سے ہوئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔