Live Updates

کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ،اپنے بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونے دینگے،عمران خان

عدالتی ڈرامے پرقوم کوسڑکوں پرنکالنے کیلئے تیارکررہا ہوں،آصف زرداری کاکرپشن ختم کرنے کی بات کرناقیامت کی نشانی ہے،مولانا ڈیزل اوراچکزئی فاٹا کے انضمام میں رکاوٹ بننے شرم کرو،ڈاکوؤں کے خاندانوں کا بھی بائیکاٹ کریں گے،26 اکتوبرکو این اے 4 کے الیکشن مخالفین کوشکست دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کاعوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:49

کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ،اپنے بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونے دینگے،عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ،بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونے دینگے،عدالت میں ڈرامہ کیا گیا،قوم کوسڑکوں پرنکالنے کیلئے تیارکررہاہوں،آصف زرداری کاکرپشن ختم کرنے کی بات کرناقیامت کی نشانی ہے،مولانا ڈیزل اور اچکزئی فاٹا کے انضمام میں رکاوٹ بننے شرم کرو،ڈاکوؤں کے خاندانوں کابھی بائیکاٹ کریں گے،26اکتوبرکواین اے 4کے الیکشن مخالفین کوشکست دیں گے۔

انہوں نے آج پشاور میں عامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری آج کرپشن کی بات کررہے ہیں،معجزہ ہوگیاہے۔آصف زرداری کاکرپشن کی بات کرنا قیامت کی نشانی ہے۔کے پی میں کرپشن ہورہی ہے۔آصف زرداری آپ سب سے بڑی بیماری ہو۔

(جاری ہے)

آصف اور ان کی بہن نے ایک ایک ارب کاہرجانہ کیاہواہے۔ان کی توہین ہوگئی ہے کہ میں نے ان کوکرپٹ کہہ دیاہے۔زرداری تم پشاور آئے ہو،میں خوف کی زنجیریں توڑنے سندھ جارہاہوں ۔

آصف زرداری بتارہاہوں کہ پختونخواہ ، سندھ ،بلوچستان اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔پشاور اور سندھ میں لوگوں باہرگئے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے نوکریاں نہیں ملتیں۔اس لیے نوکریاں نہیں ملتی کہ نواز،زرداری جیسے لوگ پیساچوری کرکے باہرلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ایک ہزارارب ڈالرباہرچوری ہوکرجاتاہے ۔ہم قرضے لیتے ہیں ۔

پھرقرضوں کی قسطیں اداکرنے کیلئے ٹیکس دیناپڑتے ہیں۔قوم مہنگائی کے ذریعے ٹیکس دیتی ہے۔مقروض ممالک کی دنیامیں عزت نہیں رہتی۔نوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ نوازشریف آپ کواس لیے نکالاکہ آپ قوم کا300ارب چوری کرکے باہرلے گئے۔آج جوعدالت میں ڈرامہ کیاگیا،شریف فیملی کی کرپشن بچانے کیلئے ڈرامہ کیاگیاہے۔نوازشریف کوسزاہوجاتی ہے تواس کاساراپیسا ضبط ہوکرپاکستان آئے گا۔

اثاثے منجمند کردیے جائیں گے۔ان کوجمہوریت جانے اور سپریم کورٹ اور پاکستانی فوج کوبدنام کرنے کی شرم نہیں ،بلکہ اپنے پیسے بچانے کیلئے یہ ڈرامے کررہے ہیں۔یہ فیصلہ کن وقت ہے۔کہ قوم چوروں کے نیچے رہے کی یاعظیم قوم بنے گی۔انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی تم بھی سن لوکہ تم ملک کے وزیراعظم ہویاشریف بردران کے درباری ہو۔میں ساری پاکستانی قوم کوتیارکروں گا،سڑکوں پرنکلیں گے۔

آپ کی کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ہم اپنے بچوں کامستقبل تباہ نہیں ہونے دیں گے۔جمہوریت نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی پختونوں کی سیاست کرتاہے، دھماکاہواتوآپ سب نے دیکھاکہ دُم دباکربھاگ گیا۔ حکومت میں ایسے لوگ بھی ہیں جوڈیزل کے پرمٹ پربک جاتے ہیں۔پختونوں کا لیڈرکا نام لیا جائے توسب کہتے ہیں ایزی لوڈ،اچکزئی بلوچستان میں پختونوں کا لیڈربنا بیٹھا ہے۔

اچکزئی اور فضل الرحمن نے بڑاظلم کیا۔ اچکزئی اور فضل الرحمن نے عوام پرظلم کیا۔فاٹا کا انضمام ہوجائے تولوگ ترقی کرسکیں۔لیکن یہ دونوں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ مولانا ڈیزل اور اچکزئی شرم کرو۔انہوں نے کہاکہ ہم فاٹا کے انضمام کیلئے پوری زورلگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسفند یار نے کہاکہ کسی کا باپ بھی نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکتا،اسفند یارباپ کی باری نہیں ہم نے پہلے ہی استعفیٰ لے لیا۔

تمہاری ڈاکو نوازشریف اور آصف زرادری سے کیادوستی ہے؟ اس لیے یاری ہے کہ یہ سب ملک کے کرپٹ لوگ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کہتے ہیں کہ عمران خان ہمیں گالیاں نکالتا ہے۔جب کوئی ہمارے گھرمیں چوری کرتاہے تواس کوچور جبکہ جواربوں کا ڈاکہ مارتا ہے تواس کو ڈاکو کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ڈاکوؤں اور چوروں کو پروٹوکول دیاجاتا ہے۔

ہم ڈاکوؤں کوجیلوں میں ڈالیں گے اور ملک سے باہرنکالیں گے،ڈاکوؤں کے خاندانوں کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میرے وارنٹ نکال دیے ہیں۔اگرمیں 26 اکتوبرکوپیش نہ ہواتوجیل میں بھیج دیا جائے گا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی وارنٹ گرفتاری نکال دیے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ 26 اکتوبرکواین اے 4کے ضمنی الیکشن مخالفین کوشکست دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات