علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انگریزی زبان کے فروغ کیلئے دو روزہ قومی کانفرنس شروع

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انگریزی زبان کے فروغ کیلئے دو روزہ قومی کانفرنس شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں پاکستان بھر سے سکالرز ،ْ طلبہ اور انگریزی کے ماہرین تعلیم شریک ہیں۔ کانفرنس کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا ہے۔ نامور ماہر تعلیم ڈاکٹر طارق رحمان افتتاحی اجلاس کے کلیدی مقرر تھے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے صدارت کی۔

دیگر مقررین میں شعبہ انگریزی کی چئیرپرسن ،ْ فرزانہ ارثانی ،ْڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان اور ڈاکٹر شمیم علی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،ْ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی انگریزی زبان کے فروغ پر خصوصی توجہ دے گی اور انگریزی سیکھنے کے تعلیمی پروگرامز میں توسیع کرے گی تاکہ ایلیٹ کلاس کے علاوہ دیگر لوگ بھی اس بین الاقوامی زبان پر عبور حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

انگریزی زبان و ادب میں عصر حاضر کے رجحانات'کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی انگریزی زبان کے فروغ کے لئے کثیرنظریاتی نقطہ نظر اور معیار و مقدار دونوں راستوں کو اپنائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ محققین کو تعلیمی سپورٹ کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی اگلے سال انگریزی زبان کا خصوصی ریسرچ جرنل شائع کرے گی۔

انہوں نے ٹیچنگ کمیونٹی پر زور دیا کہ اپنے طلبہ کو انگریزی زبان و ادب میں عصر حاضر کے رجحانات سے باخبر رکھیں۔ زبان و ادب میں جدید رجحانات سے طلبہ کو روشناس کرنا ،ْ انگریزی زبان و ادب میں سکالرز اور پریکٹیشنرز کو سرگرم عمل کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیق کے نتائج کی ترویج اور تحقیق کے میدان میں علاقائی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا کانفرنس کے بنیادی مقاصد ہیں۔

دو روزہ کانفرنس میں انگریزی زبان کے فروغ پر بحث و مباحثے ہوں گے۔ ڈاکٹر طارق رحمان نے انگریزی زبان کی تاریخ اور اس زبان کے فروغ کے مختلف مراحل پر کلیدی خطاب کیا۔ پاکستان میں انگریزی زبان کے فروغ میں کامیابیوں اور مشکلات پراپنے کلیدی خطبے میں ،ْ ڈاکٹر طار ق رحمان نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں پاکستان میں انگریزی سیکھنے کی مخالفت ہوئی تھی لیکن اس بین الاقوامی زبان کے سیکھنے پر فتویٰ کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انگریزی زبان سیکھنے کے لئے تعلیمی اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے اوپن یونیورسٹی کی اس ہ دو روزہ قومی کانفرنس کو پاکستان میں انگریزی زبان کے فروغ کا پلیٹ فارم اور دیگر جامعات کے لئے قابل تقلید قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :