ختم نبوتﷺ پر ہم سب کا غیر متزلزل ایمان ہے ، ملک محمد رفیق رجوانہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:50

ختم نبوتﷺ پر ہم سب کا غیر متزلزل ایمان ہے ، ملک محمد رفیق رجوانہ
لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ہم سب کا غیر متزلزل ایمان ہے اور دین اسلام کی بنیاد ہی نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے والہانہ عشق پر قائم ہے ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چیئرمین مجلس علماء پاکستان کے سربراہ اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی،اس موقع پر گورنر پنجاب نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، مشائخ عظام اور پنجاب حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محرم الحرام کے دوران پر امن فضا قائم رکھنے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ہم سب بلاشبہ اللہ پاک کے دین کی رسی کو مضبوطی سے تھامے ہو ئے ترقی ، خوشحالی اور رواداری کی اس سمت چل پڑے ہیں جس کا یہ ملک متقاضی ،گورنر پنجاب نے مجلس علماء پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ محرم الحرام میں اپنی قومی ، ملی اور دینی ذمہ داریو ں کو جس احسن طریق سے نبھایا وہ قابل قدر اور ستائش ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلام بلاشبہ ایک کامل ضابطہ حیات ہے اور اس کو اپنا مکمل اوڑھنا بچھونا بنا کر ہی ہم اقوام عالم میں امتیازی مقام حاصل کر سکتے ہیں ، گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے فروغ ، خصوصا قرآنی آیات کو محفوظ کرنے کیلئے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں ، قرآن اکیڈیمی اور سیرت اکیڈیمی جیسے منصوبے اسی سلسلے کی کڑی ہیں،مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہماری مذہبی جماعتوں اور ان کے اکابرین نے ہمیشہ اسلام ، پاکستان کی عظمت اورحفاظت کیلئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے اور وہ مستقبل بھی اپنا مثبت کردار ادا کر تے رہیں گی-

متعلقہ عنوان :