ضلعی انتظامیہ کی محکمہ لا ئیو سٹاک کے ہمراہ مشترکہ کارروائی،دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 8 گوالے گرفتار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:55

ضلعی انتظامیہ کی محکمہ لا ئیو سٹاک کے ہمراہ مشترکہ کارروائی،دودھ میں ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے موٹروے پشاور انٹر چینج پر پنجاب اور دیگر اضلاع سے سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کر تے ہوئے دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 8 گوالوں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے ویٹرینری آفیسر ڈاکٹر جمال کے ہمراہ موٹروے پشاور انٹر چینج پر پنجاب اور دیگر اضلاع سے سپلائی ہونے والے دودھ کی جدید موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔

جن میں سے 8 گوالوں کے دودھ میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر ان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار گوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کے مطابق ان کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پشاور میں سپلائی کیے جا نے والے دودھ میں کیمیکل اورپانی کی ملاوٹ ہورہی ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور کے داخلی راستوں سے دودھ کو موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں چیک کیا گیا۔

موقع پر چیکنگ کے بعد دودھ میں کیمیکل کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ 8 گوالوں کے دودھ میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر ان کو گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پشاور کے تمام داخلی راستوں سے سپلائی شدہ دودھ کی موقع پر چیکنگ جاری رہے گی اور پشاور کو ملاوٹ شدہ دودھ سے پاک کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :