تیزرفتار گاڑی میں بجلی کے پول سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی، ڈرائیور کی حالت تشویشناک

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:00

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت میں تیزرفتار گاڑی میں بجلی کے پول سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی، ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ روڈ پر مو بتیاں چوک کے قرب تیز رفتار گاڑی پول سے ٹکرا گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ۔حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :