لاہور، پولیس کی کاروائی ،3ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:00

لاہور، پولیس کی کاروائی ،3ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور سبزی منڈ ی میں چوکی انچارج محمد رانا صادق نے اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کر کے 3ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ،گرفتار ملزمان میں وقاص ،عمر ریحان اور گلریز شامل ہیں جن پر 15سے زائد مقدمات درج ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :