ساہیوال،ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ‘کارڈ ‘موبائل فون سے محروم

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:04

ساہیوال۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ڈکیتی کی 3مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ‘کارڈ ‘موبائل فون وغیرہ سے محروم ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات بلال کالونی میں ہوئی یہاں ظہور احمد کی دوکان کریانہ پر 3موٹرسائیکل سوارعمیر رشید وغیرہ آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی معہ کارڈ وغیرہ مالیتی 25ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات 85/5-L میں ہوئی یہاں عمردراز اپنے دوست غلام مرتضیٰ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔تیسری واردات 115/9-Lمیں ہوئی یہاں عبدالستار اپنی موٹرسائیکل پراڈہ شبیل سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :