سی ڈی اے ملازمین جانتے ہیںکہ کون انکے حقوق کیلئے جدوجہد کررہا ہے اور کون مزدور دشمنوں کا کردار ادا نبھارہا ہے ، مزدور رہنمائوں کا خطاب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین کی سپریم کونسل کا اجلاس زیر صدارت اورنگزیب خان منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمدشاہد ،سید گلدارشاہ ،سردار محمد آصف ،حق نواز عباسی ،وارث بھٹی ،چوہدری شہزاد ،عرفان خان ،چوہدری فاروق،مرزا شفیق ،زاہد بھٹی ،خالد گجر ،قیصر گجر،طارق آفریدی ،عارف خان ،ملک اکمل شہزاد،تاج کیانی ،راجہ رحمت اللہ ،ذکاء اللہ ،ملک خلیل ،چوہدری سفیر ،اشتیاق عباسی ،سلیم بھٹی ،طارق شریف،رضوان کیانی،سید ارشادشاہ ،چوہدری خالد،راجہ بشارت سمیت سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور ملازمین نے کثیر تعداد میںشرکت کی ،اجلاس میںریفرنڈم 2017؁ء کے لیے منشورکمیٹی ،فنانس کمیٹی ،سوشل میڈیا ٹیم کے علاوہ دیگررابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ،ان تمام کمیٹیوں کے سربراہ صدر اورنگزیب خان ہونگے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی و دیگر نے کہا کہ سی ڈی اے کے مزدور با شعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کو ن انکے حقوق کیلئے جدوجہد کررہا ہے اور کون انتظامیہ کی گود میں بیٹھ کر مزدور دشمنوں کا کردار نبھا رہا ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ملازمین کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اور جس نے مزدوروں کے تمام درینہ مسائل انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے ہیں اور سی ڈی اے میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اسی لیے سی ڈی اے مزدور یونین کو ملازمین نے مسلسل تین دفعہ ریفرنڈم میں کامیابی سے ہمکنار کیا اور ان تمام قوتوں کو ذلت اور رسوائی کا سامنا کرناپڑا جو سی ڈی اے کے قومی ادارے اور اس میںکام کرنے والے ملازمین کی ترقی میںرکاوٹ ڈال رہے تھے ،ہم شریف انسان ہیں لیکن ادارے میںکسی قسم کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا ہم نے پہلے بھی سامنا کیا اور اب بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اپ گریڈیشن کے خلاف حکم امتناعی لینے والے ٹولے کو اچھی طرح پہچانتے ہیںاور انشاء اللہ آنے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے کے باشعور ملازمین ان بہروپیوں کو عبرت ناک شکست دیں گے اور اس نوسرباز ٹولے کی ہمیشہ کے لیے سیاسی موت واقع ہو گی اور سی ڈی اے مزدور یونین اپنے منشور اور کارکردگی کی بنیاد پر ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کرے گی ،اس موقع پر سی ڈی اے واٹر سپلائی سے شکیل احمد ،محمد عمران ،محمد اشرف،لیاقت علی،اشعر عمران ،محمد طارق ،جاوید اقبال اور G-11مرکز انکوائری کے ملازمین ملک ارشد ،حاجی طاہر ،چوہدری ارشد ،ملک طارق ،ملک عدنان ،نوازش مسیح ،جاوید مسیح نے اپنے ساتھیوں سمیت لیبر یونین (امان اللہ گروپ ) کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :