پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات بھر پور طریقے سے منانے کا اعلان

30نومبر 2017کو اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں جلسہ عام منعقد ہوگا،بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنما خطاب کریں گے نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن( ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ ملک سے فرارنہ ہوسکیں،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا مطالبہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات بھر پور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔ 30 نومبر 2017 کو اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔اسی روز ایک انٹر نیشنل کانفرنس بھی منعقد ہوگی جبکہ گولڈن جوبلی تقریبات سال جاری رہیں ،یہ فیصلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں کئے گئے۔

جو جمعہ کو بلاول ہاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماوں نیئر بخاری ، فرحت اللہ بابر ،چوہدری منظور ، شیری رحمن ، سید قائم علی شاہ،اخونذدہ چٹان،علی مددجتک،فیصل کریم کنڈی نے بلاو ل میڈ یا سیل میں پریس کانفرنس میں اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنماں نے عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن( ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ ملک سے فرارنہ ہوسکیں ۔

احتساب عدالت میں جمعہ کو ہونے والا واقعہ عدالتوں پر حملہ ہے،مسلم لیگ ( ن) نے اپنی تاریخ دہرائی ہے ۔ یہ واقعہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ ہے تاکہ شریف خاندان پر فرد جرم عائد کرنے میں تاخیر ہوجائے ۔نیئر بخاری نے کہا کہ اگر 30 نومبر کو عید میلاالنبیﷺہوئی تو جلسہ یکم ڈسمبر 2017 کو ہوگا۔ پیپلز پاکی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان اور بیرون ملک سے کئی وفود شرکت کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے ملک میں جموہریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔پہلے 1973 کا آئین دیا،پھراسے دوبارہ اصل شکل میں بحال کیا ،صوبوں کو حقوق دئیے نیا این ایف سی ایوارڈ پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے ۔چوہدری منظور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور محنت کش طبقات کے حقوق کے لئے جدو جہد کی ہے اس طرح کی جدو جہد کسی اور نے نہیں کی ۔پارٹی کے تینوں چیئرپرسنز ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ شہید بے نظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو شہید ہوئے ۔

پیپلز پارٹی نے چار ماشل لا حکومتوں کو شکست دی۔جمہوریت اور عوامی حقوق کے لئے تاریخی اقدامات کیے۔ پیپلز پارٹی آج بھی مظلوم اور محنت کش طبقات کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں صوبوں اور اضلاع میں بھی کنونشن اور کانفرنسز کا انعقاد ہوگا۔بلاول بھٹو کی قیادت میں ہمیں مزید آگے بڑھں ا ہے ۔سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ۔

2017 میں پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی بھی ہے اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی 10 ویں برسی بھی ہے ۔اس کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کا سال ہے ۔اس لئے یہ سال پیپلز پارٹی کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔2017 کو ہم فاٹا اصلاحات کے سال کے طور پر منائیں گے۔70 سال تک فاٹا کے لوگوں پر ظلم ہوا۔یہ اس ظلم سے نجات کا سال بھی ہوگا۔عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے حوالے سے فرحت اللہ بابر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے پہلے بھی الزاماتکا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی ۔

جے آئی ٹی میں پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کا نام نہیں ہے ۔سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ احتساب عدالت کا واقعہ قابل مذمت ہے مسلم لیگ ( ن) والے اپنے آپ کو آئین ،قانون اور جموہریت سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔ہم عدالتوں میں احترام کے ساتھ جاتے ہیں۔ ن لیگ والے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے مزے لینا چاہتے ہیں ۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم نے جمہوریت شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑا۔ ان کے لئے وہ سب کیا جو ہم کر سکتے تھے ۔شیری رحمن نے کہا کہ گولڈن جوبلی تقریبات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ایورڈ بھی دئیے جائیں گے۔