مسلم لیگ (ن )اداروں کو تباہ کرنے کے درپے ہے‘ مشتاق مٹو

احتساب عدالت میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہنگامہ آرائی کروائی گئی، سابق صدر پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کراچی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کراچی کے سابق صدر مشتاق مٹو ودیگر رہنمائوں نے احتساب عدالت میںہنگامہ آرائی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مشتاق مٹونے کہا ہے کہ احتساب عدالت میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہنگامہ آرائی کروائی گئی۔ مشتاق مٹو کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر حملے اور اداروں کو ڈرانا دھمکانا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں کو تباہ کرنے کے درپہ ہے۔

پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کے سابق رہنماء کرامت غور ی نے شدیدردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں سے ٹکرائو کی صورتحال پیدا کرکے ن لیگ سیاسی شہید بن کر آئندہ الیکشن میں مظلومیت کا رونا روکر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین واٹر اینڈسیوریج کمیٹی یوسف غوری نے احتساب عدالت میںہنگامہ آرائی کے واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اداروں سے ٹکرائو کی پا لیسی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کرپشن چھپانے میں ناکامی کے بعد مسلسل اداروں کیساتھ محاذآرائی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نواز کی تقاریرکاسخت نوٹس لیا جائے کیونکہ نوازشریف اور مریم نواز مسلسل عوام کو اداروں کیخلاف اکسا کر تصادم کی راہ ہموار کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کے سابق ضلعی صدر اختر رندھاوا نے کہا کہ ن لیگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :