ڈی جی آئی ایس پی آرکو معیشت پربیانات اورتبصروں سے گریزکرنا چاہیے،احسن اقبال

سکیورٹی آپریشنز کیلئے بھی وسائل فراہم کیے جارہے ہیں،غیرذمہ درانہ بیانات پاکستان کی ساکھ متاثرکرسکتے ہیں،پاکستان کی معیشت مستحکم ہے،ٹیکس وصولیوں میں دوگناسے زائد اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیرداخلہ کا ڈی جی آئی ایس پی آرکے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:10

ڈی جی آئی ایس پی آرکو معیشت پربیانات اورتبصروں سے گریزکرنا چاہیے،احسن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ انجینئراحسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکو معیشت پربیانات اورتبصروں سے گریزکرناچاہیے،سکیورٹی آپریشنزکیلئے بھی وسائل فراہم کیے جارہے ہیں،غیرذمہ درانہ بیانات پاکستان کی ساکھ متاثرکرسکتے ہیں۔2013ء کے مقابلے میں پاکستان کی معیشت بہت بہتر ہے،ٹیکس وصولیوں میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آرکے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام پرجانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ۔2013ء کے مقابلے میں پاکستان کی معیشت بہت بہتر ہے۔ٹیکس وصولیوں میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پرعمل ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں سے درآمدات پردباؤ بڑھا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آرکو معیشت پربیانات اورتبصروں سے گریزکرنا چاہیے۔ غیرذمہ درانہ بیانات پاکستان کی ساکھ متاثرکرسکتے ہیں۔سکیورٹی آپریشنزکیلئے بھی وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔